نظام آباد:3؍ستمبر ( اعتماد نیوز)رکن پارلیمان نظام آباد کے کویتا کو
امریکہ کے ایل۔ یونیورسٹی میں منعقدہ اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے انڈین ایل
پارلیمنٹ پروگرام میں شرکت کیلئے ملک بھر سے 25 قائدین کو منتخب کیا گیا ہے
جن میں نظام آباد کی رکن پارلیمان کے کویتا بھی شامل ہے۔ امریکہ میں
منعقدہ اجلاس میں رکن پارلیمان کویتا کو مدعو کیا جانا ضلع کیلئے باعث فخر
ہے۔ شریمتی کے کویتا نے تلنگانہ جاگرتی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے تلنگانہ
تہذیب کو اجاگر کرنے اور ضلع
میں اپنا ایک شناخت پیدا کرتے ہوئے حالیہ
پارلیمانی انتخابات میں زبردست اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی اور پہلی مرتبہ
پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہونے والی کویتا پارلیمنٹ میں تجربہ کار سیاستدانوں
کے درمیان بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینئر سیاستدانوں کو اپنی طرف راغب کرنے
میں کامیاب رہی تھی۔ 11 روز تک منعقدہ اجلاس میں ہندوستانی کلچرل اور تہذیب
کے بارے میں بحث کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوگی۔ یہ
اجلاس 8؍ ستمبر سے 18 ؍ستمبر تک نیویارک میں منعقد کیا جارہا ہے۔